ضلع گاندربل کے چونٹوالیوار کے پہاڑی طبقے نے وزیر داخلہ کی جانب سے ریزویشن کے اعرلان کے بعد جشن منایا اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر علاقے کے سرپنچ فاروق احمد نے بتایا کہ امت شاہ کے اعلان کے بعد ہمیں لگا کہ جموں کشمیر کے اٹھارہ لاکھ پہاڑی لوگ آج آزاد ہوئے ہیں۔ ایک پہاڑی نوجوان نے کہا کہ یہ ہمارا حق ہے اور اس میں اگرچہ مکمل اعلان کے لیے کچھ کاغذی کاروائی کرنا ابھی باقی ہے تاہم ہمیں جو امت شاہ کے اعلان کا انتظار تھا وہ مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم گاندربل پہاڑی فورم گاندربل کی طرف سے امت شاہ کو مبارکباد دیتے ہیں۔ Pahari community celebrates
دراصل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے صوبہ جموں کے راجوری ضلع میں پہاڑی طبقے کی ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ’’جموں کشمیر میں پہاڑی طبقے کو جسٹس جی ڈی شرما کمیشن کی سفارشات کے مطابق ریزرویشن دیں گے، لیکن گجر بکروال طبقے کا ایک فیصد حصہ بھی ان سے نہیں چھینا جائے گا۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے دفعہ 370 کو ہٹا کر ریزرویشن کا راستہ ہموار کیا ہے۔Amit Shah Rajouri Rally
یہ بھی پڑھیں: