جموں و کشمیر کے ضلع راحوری کے کھانڈلی علاقہ میں اس وقت سنسنی پھیل گی جب بی جے پی کے لیڈر جسبیر سنگھ کےگھر پر دھماکہ ہوا، جس میں گھر کے 5 افراد ذخمی ہوگے۔ دھماکہ کے فوری بعد ضلع پولیس، آرمی و مقامی لوگ موقع پرپھنچ گئے اور زخمیوں کو ضلع شفاخانہ راجوری منتقل کیا، جہاں علاج کے دوران ایک کی موت واقع ہو گئی۔
تاہم باقی زخمیوں کی بھی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ایس ایس پی راجوری کی ہدایت پر علاقہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی گی ہے۔ ابھی تک دھماکہ کے وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔