اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک ایک زخمی - doda road accident

ضلع ڈوڈہ کی سڑکوں پر انسانی جانیں تلف ہونے کا خطرہ برقرار ہے اور یہاں سڑک حادثات میں عام آدمی کی جان جانے کی بات عام ہوچکی ہے۔

image
image

By

Published : Dec 26, 2020, 9:39 PM IST

سنیچر کی صبح جموں سے کھلینی کی طرف آرہی ایک کار حادثہ کا شکار ہو گئی۔ جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جموں سے ڈوڈہ کی طرف آ رہی ویگنار گاڑی نمبر(جے کے-2032-06) بگر مارکیٹ کے پاس حادثہ کا شکار ہوگئی۔

اس حادثے میں گاڑی میں موجود ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

حادثے میں ہلاک ہوئے شخص کی شناخت راجیش کمار ولد گیان چند کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ کے کھیلنی علاقے کا رہنے والا ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت سدیش کمار کے طور پر ہوئی ہے جس کا تعلق بھی مذکورہ مقام سے ہے۔

حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر راحت رسانی کا کام شروع کیا اور گاڑی میں سوار دونوں لوگوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details