عید گاہ میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی - جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ضلع انتظامیہ اور سیرت کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی
جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں عید کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے گذشتہ شام سے ہی کرفیو نافذ کر رکھا تھا اور عید گاہ میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
عید گاہ میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی
جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ضلع انتظامیہ اور سیرت کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔
جس میں ضلع انتظامیہ نے سیرت کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ اگر آپ لوگوں کو عید کی نماز ادا کرنی ہے تو اپنے اپنے محلے کی مسجدوں میں ادا کریں۔ عید گاہ میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔
اس کے بعد سیرت کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اگر عید گاہ میں نماز نہیں پڑھنے دی گئی تو ہم مسجد میں عید کی نماز نہیں پڑھیں گے۔
بتایا جاتا ہے کہ آج پہلی بار ڈوڈہ میں عید کی نماز نہیں پڑھی گئی۔
Last Updated : Sep 26, 2019, 7:13 PM IST