جموں میں بین الاقوامی مسافروں کے لیے ائرپورٹ، لکھن پور، کٹرا اور جموں ریلوے اسٹیشن پر RT-PCR ٹیسٹ سے گزنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ لکھن پور، کٹرا ریلوے اسٹیشن اور جموں ریلوے اسٹیشن پر تمام بین الاقوامی مسافروں کی RT-PCR جانچ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بین الاقوامی مسافر کا RT-PCR ٹیسٹ کرنے کے بعد اور منفی رپورت آنے تک جموں ضلع میں قائم کیے گئے قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا۔‘‘
انہوںنے مزید کہا ’’انہیں اپنے گھر جانے کی اجازت تب ہی دی جائے گی جب ان کی رپورٹ منفی آئے گی اور رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں (بین الاقوامی مسافروں کو) علاج کے لیے بھگوتی نگر کے ڈی آر ڈی او ہسپتال منتقل کیا جائے گا‘‘
محکمہ صحت کے عہدیدار نے مزید کہا کہ اومیکرون ویرینٹ کے خطرے کے پیش نظر بین الاقوامی مسافروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود انکا آٹھ روز بعد پھر سے RT۔ PCR ٹیسٹ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:Omicron Case Detected in karnataka: بھارت میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق