اردو

urdu

By

Published : Jan 18, 2022, 9:25 PM IST

ETV Bharat / city

Nomadic Community Deprived of Basic Facilities: جموں میں خانہ بدوشوں کی فریاد، حکومت سے مدد کی اپیل

جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے چووادی علاقہ کی گوجر بستی مختلف محکموں خاص طور پر محکمہ دیہی ترقی Department of Rural Development کی طرف سے نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی جینے پر مجبور ہیں۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق انہیں آج اس دور میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ناقابل برداشت مشکلات سے دوچار Nomadic Community in Jammu ہونا پڑتا ہے۔

Nomad community in Jammu deprived of Basic facilities, need government intervention
جموں میں خانہ بدوشوں کی فریاد،حکومت سے مدد کی اپیل

جموں: کشمیر کے سرمائی دار الحکومت جموں کے چووادی علاقہ کی گوجر بستی مختلف محکموں خاص کر محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی جینے پر مجبور Nomadic community Deprived of Basic Facilities ہیں۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق انہیں آج اس دور میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ناقابل بیان مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

جموں میں خانہ بدوشوں کی فریاد،حکومت سے مدد کی اپیل

یہ علاقے جموں صدر مقام سے کم از کم 10 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہیں،جہاں کے لوگ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم رہ کر مشکلات بھری زندگی جینے پر مجبور ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق جموں و کشمیر انتظامیہ کے متعدد محکموں نے گوجر و بکروال طبقے کو یکسر نظر انداز کر دیا Gujjar Bakerewal Community Ignored in Jammu ہے۔

گوجر بستی علاقہ میں زیادہ تر لوگ خانہ بدوش ہیں جو کہ وادی کشمیر سے سردیوں کے موسم میں جموں کا رخ اختیار کرتے ہیں۔ ان خانہ بدوشوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے کے لوگ بجلی، پینے کے پانی اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا کرر ہے ہیں جبکہ سرکاری محکموں کی طرف سے انہیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں اور شیڈول ٹرائب کے زمرے میں آنے والے گوجروں کے لیے پردھان منتری آواس یوجنا Prime Minister Awas Yojna Scheme کے تحت رہائشی مکانات فراہم کیے جانے کے بلند بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن خانہ بدوشوں اور گوجر طبقہ کے لوگ اس فہرست سے باہر ہیں۔

مزید پڑھیں:Protest Sit-in Continues Against Jammu Development Authority's Demolition: جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مسماری مہم کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری

انہوں نے کہا کہ آج تک اس بستی کے ایک بھی غریب اور مستحق افراد کو پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت مکان نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چووادی جموں کے علاقوں میں آباد گوجروں کی حالت زندگی بہت خراب ہے اور غربت کے مارے لوگ ایک ایک گھر میں تین چار کنبوں کے ساتھ رہ کر اپنی کٹھن زندگی کو گزار رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details