اردو

urdu

ETV Bharat / city

سب ڈسٹرکٹ اسپتال پامپور میں کورونا ٹسٹ کے بغیر داخلہ کی اجازت نہیں - ٹیسٹنگ کے لۓ ایک سٹال لگایا گیا

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال پامپور میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کے بغیر کسی بھی مریض یا تیماردار کو اسپتال کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سب ڈسٹرکٹ اسپتال پامپور
سب ڈسٹرکٹ اسپتال پامپور

By

Published : Jun 17, 2021, 8:33 AM IST

بلاک میڈیکل آفسر پامپور ڈاکٹر عاصمہ نظیر نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری پر قابو پانے کے لئے یہ اقدام کئے گئے ہیں تاکہ اسپتال کے طبی و نیم طبی عملے کے ساتھ ساتھ اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں کو انفیکشن سے بچایا جا سکے۔

سب ڈسٹرکٹ اسپتال پامپور




انہوں نے کہا کہ اسپتال کے باہر ٹیسٹنگ کے لئے ایک سٹال لگایا گیا ہے تاکہ اسپتال آنے والے مریضوں اور تیمارداروں کا اسپتال کے اندر آنے سے قبل ٹیسٹ کیا جا سکے، ٹیسٹنگ کی وجہ سے وہ مثبت مریضوں کو ابتدائی مرحلے میں ہی الگ کر سکتے ہیں جس کے باعث انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کرنے سے کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details