مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ممکنہ طور 23 نومبر کو جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر آ رہی ہیں۔
یہ سیتا رمن کا پانچ اگست 2019 کو مرکزی حکومت کے جموں وکشمیر کے خصوصی درجے (دفعہ 370) کے خاتمے اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے بعد پہلا دورہ جموں و کشمیر ہوگا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر خزانہ اپنے دو روزہ دورہ کے لئے 23 نومبر کو جموں پہنچے گی۔
انہوں نے بتایا کہ نرملا سیتا رمن دفعہ 370 کی تنسیخ اور کورونا وبا کے بعد متاثرہ معیشت کی صورتحال کا جائزہ لیں گی۔