جموں:جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں میں منگل کو مختلف حادثوں میں 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ضلع کشتواڑ کے چترو کے بنڈا علاقے میں کیب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے 8 مسافر ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ various Accidents in Jammu region
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت گاڑی چترو سے بنڈا جا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت نصرت بانو، شریف، فرید، محمد اکبر، فرید حسین، بشیر احمد، نذیر اور نور حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم، منظور احمد، خاتون بیگم اور اختر حسین نامی زخمیوں کو ضلع اسپتال کشتواڑ میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایک اور حادثے میں کٹرہ سے جموں جانے والی ایک مسافر بس سڑک کے کنارے کھڑی دوسری بس سے ٹکرا گئی جس سے ایک بچہ ہلاک اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔ مرنے والے بچے کی شناخت آگرہ کے شبھم کمار (5) کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کٹھوعہ ضلع کے گاؤں کاہ کے قریب ایک آٹو حادثے میں نو طالب علموں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے