جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ اور جموں کے مختلف مقامات پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عسکری سرگرمیوں کے سلسلے میں چھاپے مارے کی۔ ذرائع کے مطابق ایک نور دین بوہڑو نامی شخص کے گھر پر اچانک چھاپہ مارا جو جماعت اسلامی ہند (جے ای آئی) سے وابستہ تھا اور محکمہ زراعت سے ریٹائرڈ ہے۔ NIA raids at different locations in Doda and Jammu
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے پیر کے روز جموں کشمیر کے کئی الگ الگ مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔ اس دوران جموں سمیت ڈوڈہ میں مختلف رہائشی مکانات پر ریڈ ڈالے گئے اور وہاں پر تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر حفیظ اللہ ولد محمد عبداللہ جو ڈوڈہ کے فردوس آباد کے بھٹنڈی کا رہائشی تھا اس کے گھر سے چھاپہ شروع ہوا۔