جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کرفیو نافذ ہے، اور مواصلاتی نظام کو پوری طرح بند کر دیا گیا ہے۔
اس وجہ سے کشمیر میں اخبارات کی اشاعت پر برا اثر پڑا ہے۔
انورادھا بھسین نے عدالت عظمیٰ میں مواصلاتی نظام پر پابندی عائد کرنے کے خلاف عرضی دائر کرکے عدالت سے مداخلت کی درخواست کی۔
'کشمیر نظروں سے اوجھل ہوگیا ہے' درخواست 81 صفحات پر مشتمل ہے۔
انورادھا بھسین جموال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عدالت عظمیٰ میں مواصلاتی نظام کو بند کرنے کے خلاف عرضی دائر کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کشمیر ٹائمز کا کشمیر ایڈیشن شائع کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ نیز کسی بھی صحافی کے ساتھ رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے ،اور انہیں کسی طرح کی جانکاری موصول نہیں ہو رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وجہ سے 'کشمیر نظروں سے اوجھل ہوگیا ہے'۔