اردو

urdu

By

Published : Aug 22, 2021, 9:50 PM IST

ETV Bharat / city

ڈوڈہ میں فِٹ انڈیا فریڈم رن کا اہتمام

نہرو یووا کیندر ڈوڈہ نے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے ایک حصے کے طور پر فٹ انڈیا فریڈم رن کا اہتمام کیا جس میں 75 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر انتظامی حکام کے علاوہ پی آر آئی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

ڈوڈہ میں فِٹ انڈیا فریڈیم رن کا اہتمام
ڈوڈہ میں فِٹ انڈیا فریڈیم رن کا اہتمام

فٹ انڈیا فریڈم رن کو ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے اپنے احاطہ دفتر کے احاطہ میں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی کے دوران نوجوانوں نے حب الوطنی کے نعرے بلند کئے اور اس موقع پر حب الوطنی کے گیت بھی گائے گئے۔

ڈوڈہ میں فِٹ انڈیا فریڈم رن کا اہتمام

یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ: بے روزگار نوجوانوں میں 9 کمرشل گاڑیاں تقسیم

ریلی بس اسٹینڈ اور سرکلر روڈ (توندواہ) سے گزرنے کے بعد ڈاک بنگلہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ پروگرام میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر خوشحال گپتا، میونسپل کونسلر ڈوڈہ رمیش کمار کے علاوہ دیگر معزز شہریوں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details