جموں خطے میں آج نیشنل کانفرنس کی سینئر رہنما و سابق میونسپل کارپوریٹر رشیدہ بیگم نے پارٹی کے صدر فاروق عبداللہ کی صحت یابی کے لئے غریبوں میں راشن تقسیم کیا۔
فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی صحت یابی کے لئے رشیدہ بیگم نے پہلے دعائے مجلس منعقد کرا کر پارٹی قائد کی صحت یابی کے لئے دعا مانگی اور بعد میں غریبوں میں راشن تقسیم کیا۔
رشیدہ بیگم نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی صحت یابی کے لئے آج میں نے غریب خواتین میں راشن تقسیم کیا تاکہ فاروق عبداللہ جلد صحت یاب ہوجائیں۔