اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس کی تینوں سیٹوں پر فتح

جموں و کشمیر کی اہم سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے آج وادی کشمیر کی تینوں پارلیمانی سیٹوں پر فتح حاصل کرنے کے بعد جم کر جشن منایا۔ آج نیشنل کانفرنس کے حامیوں نے صوبائی صدر کی قیادت میں جموں کے نیشنل کانفرنس کے دفتر میں جمع ہوئے اور جم کر جشن منایا۔

جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس کی تینوں سیٹوں پر فتح

By

Published : May 23, 2019, 8:42 PM IST

اس موقع پر دیویندر رینا نے کہا کہ انھوں نے صرف تین نشستوں پر انتخابات لڑا تھا اور تینوں جگہ جیت حاصل ہوئی ہے اور اب اسمبلی انتخابات میں بھی جیت جیت حاصل ہوگی۔

جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس کی تینوں سیٹوں پر فتح

واضح رہے کہ پارٹی کے صدر فاروق عبد اللہ سرینگر، محمد اکبر لون بارہمولہ سے جبکہ حسنین مسعودی اننت ناگ پارلیمانی حلقہ سے کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

جمعرات کی صبح سے پارلیمنٹ کی 542 نشستوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔نتائج کے رجحانات کے مطابق بی جے پی کے اتحاد کو گزشتہ انتخابات سے بھی زیادہ نشستیں مل سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے بی جے پی 292 نشستوں پر آگے ہے جبکہ مجموعی طور پر 340 نشستوں پر اس کا اتحاد آگے ہے۔

مرکزی حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور اگر یہ رجحانات برقرار رہے تو بی جے پی کو حکومت سازی کے لیے اکثریت اپنے بل بوتے پر ہی مل سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details