مرکزی وزیر اور جموں سے بی جے پی کے سینیئر رہنما ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے Jitendra Singh On Delimitation Draft کہا کہ جموں و کشمیر کے حد بندی کمیشن نے 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یوٹی میں اسمبلی حلقوں کو دوبارہ ترتیب دینے کا کام سونپا گیا تھا جس کے بعد کمیشن ایک معروضی دستاویز لے کر سامنے آیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں این سی کے رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللہ،جسٹس حسنین مسعودی نے شرکت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن ایک دستاویز کے ساتھ سامنے آیا ہے جو معروضی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ڈرافٹ رپورٹ میں جموں صوبے کے لیے 6 نئی اسمبلی نشستیں، جبکہ کشمیر صوبے کے لیے ایک نشست کی تجویز کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ممبران نے قطع نظر پارٹیوں سے قطع نظر حد بندی کمیشن کے کام کی تعریف کی۔ این سی ممبران بھی کمیشن کے پیرامیٹرز سے مطمئن تھے۔
وہیں بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر راویندر رینا کے ڈرافٹ رپورٹ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن نے شفافت طور پر رپورٹ تیار کی ہے۔
بی جے پی صدر نے کہا کہ جموں صوبے نے حد بندی کمیشن کے سامنے اپنا موقف رکھا ہے اور پچھلے 70 برسوں میں جمون صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے ،جب اب نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:Delimitation Commission Draft: حد بندی کمیشن کی سفارش، جموں کو 6 اسمبلی سیٹیں، کشمیر کو فقط ایک
جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینیئر رہنما کاویندر گپتا نے بھی کمشن کی مجوزہ رپورٹ کی تعریف کی۔