اردو

urdu

Grief of Section 370: نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی دفعہ 370 کے غم سے باہر نکلیں

جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیراعلیٰ کوویندر گُپتا Kavinder Gupta Former Deputy Chief Minister of Jammu and Kashmir نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو اب آرٹیکل 370 کے غم سے باہر نکلنا چاہیے۔

By

Published : Dec 1, 2021, 3:36 PM IST

Published : Dec 1, 2021, 3:36 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیراعلیٰ کوویندر گُپتا
جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیراعلیٰ کوویندر گُپتا

جموں و کشمیر Jammu & Kashmir کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ Omar Abdullah اپنے 8 روزہ دورے کے دوران کل کشتواڑ پہنچے تھے جہاں انہوں نے اسمبلی حلقہ اندروال میں پارٹی کے ایک جلسے سے خطاب کے دوران ایک بار پھر دفعہ 370 کی منسوخی پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیراعلیٰ کوویندر گُپتا

عمر عبداللہ نے کہا کہ 'نیشنل کانفرنس Nation Conference اگر حکومت میں ہوتی تو دفعہ 370 منسوخ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو دفعہ 370 بحال کرنا ہی پڑے گا۔ تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی نے عمر عبداللہ کے اس بیان کو گمراہ کن بیان قرار دیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی Bhartiya Janata Party کے سینیئر رہنما اور جموں و کشمیر سابق نائب وزیراعلی کویندر گُپتا Former Deputy Chief Minister of Jammu and Kashmir نے کہا کہ 'جہاں تک دفعہ 370 کی بات ہے ان لوگوں کو اب اس غم سے باہر نکلنا چاہیے کیونکہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی جو حکومتیں یہاں رہی ہیں اس سے جموں کشمیر کو نقصان پہنچا خاص کر دفعہ 370 کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہوا تھا لیکن اب جموں کشمیر میں ترقی ہوئی ہیں۔

کوویندر گُپتا نے کہا کہ بی جے پی کا منشور BJP Manifesto تھا کہ دفعہ 370 کو ختم کیا جائے گا اور بی جے پی نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے لیڈران عوام کو گمراہ کررہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دفعہ 370 کی بحالی کی گنجائش نہیں ہے۔

سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے مفاد میں جو صحیح رہے گا بی جے پی اس کا ساتھ دے کر اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details