اردو

urdu

ETV Bharat / city

ووٹرز لسٹ سے متعدد ووٹرز کے نام غائب

جموں کے کوٹ بلاول پنچایت حلقہ میں متعدد ووٹرز کا ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Names of several voters missing from electoral list in Bilawal Panchayat Constituency
ووٹرز لسٹ سے متعدد ووٹرز کا نام غائب

By

Published : Dec 4, 2020, 4:32 PM IST

کوٹ بلاول پنچایت کے مقامی باشندوں نے ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے پر بی جے پی اور انتظامیہ کو ذمہ دار ٹہھرایا ہے۔

پولنگ اسٹیشن کے باہر متعدد خواتین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج صبح جب ووٹ ڈالنے کے لیے کوٹ بلوال پنچایت پولنگ اسٹیشن پہنچے تو وہاں پر موجود پولنگ عملے نے انہیں کہا کہ ان کے نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

ووٹرز لسٹ سے متعدد ووٹرز کا نام غائب

انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کی سازش ہے جس کی وجہ سے ان کا نام ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ آج ہوئی۔ ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہوا اور دوپہر دو بجے اختتام پزیر ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details