جموں و کشمیر کے پونچھ میں مغل روڈ کو کورونا وائرس کے پیش نظر بند رکھا گیا ہے۔ صوبہ جموں سے مغل روڈ کے راستہ سے وادی کی طرف آنے والے گجر بکروال سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو پولیس نے واپس بھیج دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ راجوری اور پونچھ سے آنے والے افراد کا نہ تو کووڈ ٹیسٹ ہوتا ہے اور نہ ہی وہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہیں۔