جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں آج مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے جموں کے Dr Jitendra Singh In Jammu ائی سی ایم آر میں جموں خطہ کے آخری شہری تک صحت خدمات کی راسائی کو آسان بنانے کے لیے ڈرون سروس کا آغاز کیا۔ ان ڈرونز کو نیشنل ائریو سپیس لیبارٹرئز National Aerospace Laboratories نے بنایا ہے۔
یہ درون سروس ایک ڈیلیوری میڈل ہے،جس کا کام ضرورت مندوں تک لائف سیونگ ٹیکے Life Saving Drugs پہنچانا ہے۔
جموں ضلع جموں کشمیر کا پہلا ضلع بن گیا ہے جہاں ڈرون کی مدد سے دوائیں پہنچائی جائیں گی۔ اس پروجیکٹ کا مقصد ضرورت مند مریضوں کی زندگی بچانے میں مددگار طبی اشیاء جیسے خون، ویکسین اور ادویات کو تیزی سے پہنچایا جاسکے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جسیندر سنگھ نے کہا کہ اس ڈرون پروجیکٹ کے تحت ڈرون کی مدد سے دوائی اور ویکسین کی فراہمی شروع کی جائے گی۔