جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں مختلف مقامات پر یوگا کیمپ، یگیہ اور Hawan، پودے لگانے، اور بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیے گئے۔ بی جے پی نے پارٹی دفتر میں بھی ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ Modis birthday celebrated in Jammu
جموں میں وزیر اعظم نریندر مودی کا جنم دن منایا گیا بی جے پی اقلیتی سیل نے جموں کے ایک اسکول میں طلبا کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کا جنم دن منایا اور اسکولی بچوں میں کھانے کی چیزیں تقسیم کی ۔ جموں کے سن رائز اسکول میں کچی آبادی کے بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔ اس اسکول میں جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان طاہر چوہدری جموں کشمیر وقف بورڈ کے ممبر اور گائے سالہ سمیتی کے صدر راج کمار نے نریندر مودی کا 72 جنم دن منایا ۔
بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان طاہر چوہدری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے 72 ویں جنم دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بھارت کی تعمیر کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی انتھک کاوشیں ہم سب کے لیے حوصلے کا ذریعہ ہیں۔ tahir choudhri on modis birthday
وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے جنم دن کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کی دراز عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دست بدعا ہوں۔ نئے بھارت کی تعمیر کےلئے آپ کی غیر معمولی اور انتھک کاوشیں ہم سب کے لئے حوصلے کا ذریعہ ہیں، دعا گو ہوں کہ قوم آپ کی متحرک اور بصیرت افروز قیادت کے تحت ترقی کرتی رہے۔
یہ بھی پڑھیں: PM Modi's journey پی ایم مودی کی سالگرہ: عام گھرانے سے سیاسی عروج تک کا سفر