اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی نے بے روزگاری میں اضافہ کیا: کانگریس - یوم بےروزگاری

کانگریس کارکن کے مطابق ملک کے نوجوان سڑکوں پر بے روزگار گھوم رہے ہیں۔ حکومت سالانہ دو کروڑ نوکریاں دینے کے بڑے وعدے کر کے برسر اقتدار آئی، لیکن حکومت روزگار کے معاملے پر مکمل خاموش ہے۔

National unemployment day
بے روزگاری میں اضافہ

By

Published : Sep 17, 2021, 9:47 PM IST

ملک بھر میں بی جے پی کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش منائی جا رہی ہے تو وہیں جموں یونیورسٹی کے باہر یوتھ کانگریس نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بے روزگاری میں اضافہ

یوتھ کانگریس کے لیڈر کمار مہتا نے کہا کہ 'کانگریس نے 17 ستمبر کو یوم بےروزگاری کے موقع پر پورے ملک میں بلاک، ضلع، اور ریاستی سطح پر مودی کے جنم دن کو بطور بے روزگاری دن منایا۔ اسی ضمن میں ہم نے آج جموں میں احتجاج کرکے مودی کے جنم دن کو بطور یوم بے روزگاری منایا۔

انہوں نے بتایا کہ 'ملک کے نوجوان آج سڑکوں پر بے روزگار گھوم رہے ہیں۔ حکومت سالانہ دو کروڑ نوکریاں دینے کے بڑے وعدے کر کے برسر اقتدار آئی، لیکن حکومت روزگار کے معاملے پر مکمل خاموش ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: Vaccination Record: وزیراعظم کے سالگرہ پر ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ

انہوں نے بتایا کہ 'ملک کے نوجوان بے روزگار ہیں لیکن حکومت اپنا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کر اس کی برانڈنگ میں مصروف ہے۔ ملک میں بے روزگاری کی شرح ایک سال میں 2.4 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہو گئی ہے۔ بے روزگاری سب سے بڑی وبا بن چکی ہے اور مودی حکومت کی خاموشی ملک کے نوجوانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details