اردو

urdu

ETV Bharat / city

Dilbagh Singh on Mata Vaishno Devi Temple: ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ کی وجہ معمولی تکرار

جموں و کشمیر کے کٹرا میں موجود ماتا ویشنو دیوی مندر میں نئے سال کے جشن کے دوران بھگدڑ میں 12 عقیدت مندوں کی موت ہوگئی ہے اور 15 سے زائد افراد زخمی Stampede at Mata Vaishno Devi Temple ہیں۔ وہیں جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے Dilbagh Singh on Stampede کہا کہ نوجوانوں میں معمولی تکرار کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

Minor altercation led to stampede situation at Vaishno Devi sayas dilbagh singh
معمولی تکرار سے ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ،دلباغ سنگھ

By

Published : Jan 1, 2022, 4:20 PM IST

جموں و کشمیر میں ماتا ویشنو دیوی مندر میں ہندو عقیدت مندوں کی زبردست بھیڑ میں مچی بھگدڑ میں تقربیاً 12 افراد ہلاک جبکہ 15 دیگر زخمی ہوگئے Stampede at Mata Vaishno Devi Temple ہیں۔ بھگدڑ مندر کے گربھ گرہ کے باہر گیٹ نمبر تین کے پاس ہوئی ہے۔

معمولی تکرار سے ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ،دلباغ سنگھ

اس واقعہ پر جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'کچھ نوجوان لڑکوں کے درمیان ہوئے معمولی جھگڑے کی وجہ سے ماتا ویشنو دیوی کے مندر میں بھگدڑ مچی جس میں بدقسمتی سے 12 عقیدت مند ہلاک جبکہ 15 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا۔

سنگھ نے کہا کہ جائے وقوعہ سے ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ نوجوان لڑکوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے کچھ ہی دیر میں بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

مزید پڑھیں:Stampede at Mata Vaishno Devi Temple: ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ کے دوران 12 لوگوں کی موت، درجنوں زخمی

انہوں نے کہا کہ ”پولیس اور سول انتظامیہ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ہجوم کو قابو میں کر لیا، لیکن اس وقت تک نقصان ہو چکا تھا“۔

پولیس سربراہ نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حادثے میں 15 افراد زخمی ہیں۔

وہیں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر نے ہسپتال جاکر زخمی افراد کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کیا کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے اور تمام افراد اب خطرے سے باہر ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی اور آنے والے وقت میں ایسے واقعات کو رونما نہ ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا نئے سال کی آمد پر مندر میں زیادہ نوجوان عقیدت مند آتے ہیں اور آنے والے وقت میں جموں و کشمیر انتظامیہ مزید اقدام کر کے ان واقعات پر روک لگانے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ اس حادثے میں 12 عقیدت مندوں میں سے 8 کی پہچان بھی ہوچکی ہے۔

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ افراد کے خاندان کے لیے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details