پونچھ سیکٹر میں واقع لائن آف کنٹرول پر زیر زمین بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ میں دھماکہ ہونے سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔
بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی اہلکار زخمی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ خطہ پیر پنچال کے سرحدی ضلع پونچھ میں بدھ کے روز لائن آف کنٹرول پر کرنی سیکٹر میں معمول کے مطابق گشت کے دوران بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے حوالدار رینک کا ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔
انہوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی اہلکار معمول کے مطابق گشت پر تھے، اس دوران ایک فوجی اہلکار باردوی سرنگ کی زد میں آیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طو رپر زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ فوجی اہلکار کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر ایک پُر اسرار دھماکے کی زد میں آکر دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔