جموں: جموں پارٹی آفس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پی ڈی پی آفس کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ جب کانگریس آزادی کے لیے لڑ رہی تھی، بہت سی تنظیمیں جو آج ہمیں دیش بھکتی پر لیکچر دیتی ہیں انگریزوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تصادم کے خلاف تھیں۔ ان کے خیال میں انگریز اتنے طاقتور تھے کہ انہیں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن جیسے جواہر لال نہرو، گاندھی جی اور دیگر مجاہدین آزادی نے انگریزوں کے خلاف لڑائی لڑی۔ اور ہمیں آزادی ملی۔ اسی طرح جموں و کشمیر میں کئی پارٹیاں ہیں جو اپنے حقوق اور آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے جدوجہد کریں گی اور ایک دن کامیابی ضرور ملیں گی۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ غلام نبی آزاد کے 370 کے ریمارکس پر کہا کہ غام نبی آزاد کی وہ اپنی سوچ ہوسکتی ہے، بی جے پی کی اپنی سوچ ہوسکتی ہے۔ ہم پازیٹیو سوچ رکھتے ہیں ہمارا ماننا ہے کہ جس طرح کسی بھی ملک میں لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے اس کے خلاف لوگ سڑکوں پر اترتے ہیں۔ اسی طرح ہم بھی بی جے پی کی زیادتیوں کے خلاف لڑیں گے۔ Mehbooba statement on 370 Remarks