پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پارٹی کارکنان سے ملاقات کرنے کی غرض سے آج یعنی 9 جولائی سے تین روزہ دورے پر جموں پہنچ گی، جہاں وہ جموں خطے کے پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان سے ملاقات کریں گی۔
پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی (پی ڈی پی) کے نائب صدر و جموں خطہ کے انچارج عبد حمید چھودری نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے جموں دورے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'محبوبہ مفتی 9 جولائی آج ، 10 اور 11 جولائی کو پی ڈی پی دفتر گاندھی نگر میں جموں میں پارٹی کارکنان سے خطاب کریں گی۔ بعد ازاں جموں خطہ کے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ بھی منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: