اردو

urdu

ETV Bharat / city

Mehbooba Slams Center Govt: بی جے پی کشمیری مسلمانوں اورپنڈتوں کو لڑوانا چاہتی ہے، محبوبہ مفتی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر بی جے پی پر الزام لگایا کہ بھاجپا پورے ملک میں لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جس طرح مرکزی حکومت دی کشمیر فائلز نامی فلم کو فروغ دیے رہی ہے اس سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی۔Mehbooba Slams Center Govt

mehbooba-mufti-slams-centre-over-the-kashmir-files-says-bjp-wants-kashmiri-pandits-and-muslims-to-fight-each-other
بی جے پی کشمیری مسلمانوں اورپنڈتوں کو لڑوانا چاہتی ہے، محبوبہ مفتی

By

Published : Mar 23, 2022, 9:14 PM IST

جموں:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے آج جموں کے تلاب تلو میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران پھر سے ایک بار بی جے پی پر الزام لگایا کہ بھاجپا پورے ملک میں لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔

بی جے پی کشمیری مسلمانوں اورپنڈتوں کو لڑوانا چاہتی ہے، محبوبہ مفتی

انہوں نے بتایا کہ بھاجپا کے ساتھ حکومت تشکیل دینے سے قبل پی ڈی پی نے ایک معاہدہ کیا لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی نے اْس معاہدے کی خلاف ورزی کر کے 370 کو منسوخ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا پورے ملک میں لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے مزید بتایا کہ ہم نے بہت بُرے وقت دیکھیں ہیں، لہذا اب یہ خون خرابہ بند ہونا چاہیے۔اْن کے مطابق جموں وکشمیر کے لوگ امن و چین سے رہنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پورے ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے لیکن یہاں کے لوگوں کو بجلی میسر ہی نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں:



پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ جس طرح حکومت ہند کی طرف سے ’کشمیر فائلز‘ نامی فلم کو فروغ دیا جا رہا ہے اس سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے دکھ درد کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے جس جارحانہ طریقے سے حکومت ہند کشمیر فائلز کو فروغ دے رہی ہے اور کشمیری پنڈتوں کے درد کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے اس سے ان کی ناقص نیت عیاں ہوجاتی ہے اور دو کمیونٹیز کے درمیان ساز گار ماحول پیدا کرنے کے بجائے دونوں کے درمیان جان بوجھ کر دوریاں بڑھائی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details