اردو

urdu

Meeting with Director Education jammu: کنتواڑ شانڈری پنچایت کے لوگوں کی ڈائریکٹر ایجوکیشن جموں سے ملاقات

By

Published : Feb 15, 2022, 9:10 PM IST

کشتواڑ کا پسماندہ علاقہ کنتواڑا شانڈری پنچایت کے لوگوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن جموں Director Education Jammu سے ملاقات کے دوران علاقے کے تعلیمی نظام Education System، اسکول میں اسٹاف کی کمی اور اسکول کی بلڈنگ کی خستہ حالی سے متعلق پوری تفصیلات ڈائریکٹر ایجوکیشن کے سامنے رکھیں۔

کنتواڑشانڈری پنچایت کے لوگوں کی ڈائریکٹر ایجوکیشن جموں سے ملاقات
Meeting with Director Education jammu

جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کا پسماندہ علاقہ کنتواڑ شانڈری پنچایت کے لوگ، سماجی کارکن اور وارڈ ممبر رادھا کرشن کی زیر صدارت ڈائریکٹر ایجوکیشن جموں سے ملاقات Meeting with Director Education Jammu کے لیے پہنچے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن جموں Director Education Jammu سے ملاقات کے دوران وفد نے علاقے کے تعلیمی نظام Education System، اسکول میں اسٹاف کی کمی اور اسکولی بلڈنگ کی خستہ حالی سے متعلق پوری تفصیلات ڈائریکٹر ایجوکیشن کے سامنے رکھیں، مزید ان سے ان سارے مسائل کے ازالے کا مطالبہ کیا۔

Meeting with Director Education jammu

ان مسائل کو بغور سننے کے بعد ڈائریکٹر ایجوکیشن جموں نے کہا کہ کنتواڑ علاقے کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ طلبا کی پریشانیوں کے ازالے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

علاقے میں تعلیمی نظام اور اسکول کی بہتری کے لیے کام کیے جانے کے بابت ڈائریکٹر ایجوکیشن کی یقین دہانی کرانے پر لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی لوگوں نے کہا کہ اسکول ایک لمبے عرصے کے بعد کھلنے جارہا ہے، ہمیں یقین ہے کہ محکمہ ایجوکیشن ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ترجیحی بنیاد پر یہاں کے مسائل کو دور کرے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details