اردو

urdu

By

Published : Nov 21, 2021, 11:06 PM IST

ETV Bharat / city

Pahadi Joint Action Committee: پہاڑی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سےمنڈی میں اجلاس منعقد

پہاڑی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ڈاک بنگلو منڈی میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جس میں شڈیول ٹرائب درجہ کو لیگر لوگوں نے اپنے مسائل کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ محکمہ جل شکتی میں کام کرنے والے اور سبکدوش ملازمین نے میٹنگ میں حصہ لیا۔

A meeting was held by the Pahadi Joint Action Committee in Mandi
منڈی میں پہاڑی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اجلاس منعقد

پہاڑی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سلیم احمد بانڈے نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پہاڑی طبقہ کو آزادی کے بعد سے اب تک روندا جارہا ہے۔

ایک ہی جگہ پہاڑی علاقے میں رہنے والے گجر اور پہاڑی لوگ جن کا رہن سہن ایک جیسا ہے اور ایک ہی طرح پہاڑوں پر جاتے ہیں، مال مویشی رکھتے ہیں۔ تو پھر گجر پہاڑی لوگوں کو برابر کا درجہ کیوں نہیں دیا جارہا ہے۔

ویڈیو

سلیم بانڈے نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ آنے والی پارلیمنٹ نشست میں پہاڑیوں کو شڈیول ٹرائب کا درجہ دیا جائے۔

ان کے علاوہ نجم جعفری نے کہا کہ پہاڑی اور گجر طبقہ کے لوگوں کا اب یہ نعرہ ہے کہ پہاڑی طبقہ کے لوگوں کو بھی شڈیول ٹرائب کا درجہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گجر و بکروال نے فارسٹ ایکٹ 2006 کا استقبال کیا



انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب انہوں نے بھی مان لیا ہے کہ پہاڑی طبقہ کے لوگوں کو ان کا حق دیا جائے گا۔

نجم نے مزید کہا کہ جب تک پہاڑی طبقہ کے لوگوں کو ان کا حق نہیں ملتا تب تک پہاڑی طبقہ کے لوگوں کی جدوجہد جاری رہے گی اور ہم سرکار سے بھی امید کرتے ہیں کہ جلد پہاڑی طبقہ کے لوگوں کو شڈیول ٹرائب کا درجہ دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details