حکومت نے کابینہ کے فیصلہ نمبر 96/6/2017مورخہ16/06/2017سرکاری حکم نام-FST-155 سال 2017 مورخہ 20 جون 2017 کے تحت 534 رجسٹرڈ بے روزگار جنگلات ٹیکنوکریٹس کے لیے "رہبر جنگلات" پالیسی مرتب کی تھی جوکہ (بی ایس سی ایگریکلچر ڈگری ہولڈرز کی ترقی ، زیادہ سے زیادہ استعمال اور جنگلات کے مناسب انتظام کے لیے بھرتی کی پالیسی تکنیکی طور پر اہل بے روزگار نوجوانوں کے لیے مختص تھی، تاہم کمشنر سیکرٹری محکمہ جنگلات اور ماحولیات کی طرف سے جاری کردہ ایک حالیہ حکم کے ذریعے ، فاریسٹ گارڈ کی ان 234 اسامیوں کو ختم کر دیا گیا جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔
یہ ٹیکنو کریٹس 1960 کی دہائی کے پرانے سروس بھرتی قوانین کی وجہ سے بے روزگار تھے جو بدقسمتی سے محکمہ جنگلات کی ڈگری (بی ایس سی جنگلات/ ایم ایس سی جنگلات/ پی ایچ ڈی جنگلات) کو محکمہ میں زیادہ تر عہدوں کے لیے اہلیت کے معیار کے طور پر نہیں تھے۔ اس طرح اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ، تب جموں و کشمیر حکومت نے جنگلات کے قابل ٹیکنوکریٹس کے لیے "رہبر جنگلات" پالیسی مرتب کی تھی۔ اب یہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کہاں جائیں گے کیونکہ ان میں سے بیشتر سرکاری نوکریوں کے لیے عمر کی حد کے دلہیز پر ہیں۔