اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں : افواہ پھیلانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

جموں میں ایک 40 سالہ شخص کو افواہ پھیلانے اور لوگوں میں دہشت پیدا کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

By

Published : Aug 20, 2019, 3:05 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:09 PM IST

جموں : افواہ پھیلانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار


پولیس سپرنٹنڈنٹ تیجندر سنگھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس شخص کا نام یشبیر سنگھ ہے۔ جس کا کوڈ ڈون ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہم ''ریورس انالیسس'' کے ذریعہ اس شخص تک پہنچے اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ شخص نشے کا عادی بھی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے یہ افواہ پھیلائی تھی کہ شہر میں پیٹرول پمپ بند ہوجائیں گے کیوں کہ جنگ ہونے والی ہے۔

جموں : افواہ پھیلانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

پولیس نے بتایا کہ جن لوگوں سے اس نے بات کی تھی ان سب سے بھی بیانات لیے جارہے ہیں۔

ایس پی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس شخص کے پرانے کئی کریمنل ریکارڈ بھی ہیں۔

پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 4:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details