اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھارت اور پاکستان کی قیادت کو بات چیت شروع کرنی چاہئے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے ایل او سی پر انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ایل او سی کے آر پار انسانی جانوں کے زیاں پر افسردہ ہوں، بھارت اور پاکستان کی قیادت کو سیاسی مجبوریوں سے بالاتر ہو کر بات چیت شروع کرنی چاہیے۔

PDP President and former Chief Minister Mehbooba Mufti
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی

By

Published : Nov 14, 2020, 5:08 PM IST

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز لائن آف کنٹرول پر ہونے والے انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی قیادت کو سیاسی مجبوریوں سے اوپر اٹھ کر انسانی بنیادوں پر بات چیت شروع کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی اور پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی بحالی اس کے لیے اچھی شروعات ثابت ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کشمیر سے لے کر جموں کے ضلع پونچھ تک لائن آف کنٹرول پر جمعے کو بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کے نتیجے میں بی ایس ایف کے ایک سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکار اور چار شہری ہلاک جبکہ نو اہلکار اور پندرہ شہری زخمی ہوگئے۔

محبوبہ مفتی کا ٹویٹ

محبوبہ مفتی نے ایل او سی پر انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا 'ایل او سی کے آر پار انسانی جانوں کے زیاں پر افسردہ ہوں۔ ہندوستان اور پاکستان کی قیادت کو سیاسی مجبوریوں سے بالاتر ہو کر بات چیت شروع کرنی چاہئے، واجپئی جی اور مشرف صاحب کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو بحال کرنا اس ضمن میں اچھی شروعات ثابت ہوسکتی ہیں'۔

دریں اثنا پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے 'گولہ باری سے اڑی، ٹنگڈار اور پونچھ میں ایک بار پھر انسانی جانیں ضائع ہوئیں، اس جدید طرز کی بربریت کی مذمت کے لیے الفاظ کافی نہیں ہیں، امید کرتا ہوں کہ انتظامیہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرے گی، میری دعائیں اس بد نصیب علاقے کے لوگوں کے ساتھ ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details