جموں:جموں کے بٹھنڈی نروال میں واقع جمعیت المدینہ مدرسہ میں طلبا نے قومی گیت گایا اور ترنگے کو سلامی دی، 15 اگست کو بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں، اس موقع پر جموں و کشمیر کے لوگ، خاص طور پر بچے، ریلیاں نکال رہے ہیں، ترنگا لہرا رہے ہیں اور ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔
Azadi ka Amrit Mahotsav: جموں کے جمعیت المدینہ مدرسہ میں قومی پرچم لہرایا گیا - جموں کے مدرسہ میں قومی پرچم لہرایا گیا
آزادی کا امرت مہوتسو کے پیش نظر جموں وکشمیر میں بھی تیاریاں جاری ہے، بٹھنڈی نروال کے جمعیت المدینہ مدرسہ میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا گیا اور قومی جھنڈے کو سلامی پیش کی گئی۔ National Anthem at Madrasa
وہیں بی جے پی لیڈر اشوک کول نے طلبا کو بتایا کہ بھارت ایک عظیم جمہوری ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر وجود میں آیا ۔اس موقع پر مدرسے کے طلبا کو ملک کے آئین کی خوبیاں اور اس میں دیئے گئے شہریوں کے حقوق کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ یوم آزادی کی مناسبت سے جنگ آزادی کی تاریخ اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی طلبا کے ہاتھوں میں قومی پرچم لیے قومی ترانہ پڑھا، اور ساتھ ہی سارے جہاں سے اچھا گیت بھی پڑھا گیا۔ اس موقع پر مدرسہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے سینئر لیڈر اشوک قول، بی جے پی ترجمان طاہر چوہدری اور بی جے پی کارکنان موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Dal Lake Tiranga rally: ڈل جھیل میں ترنگا بوٹ ریلی