جموں: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک مدرسے کے استاد کو مبینہ طور پر پاکستان میں مقیم عسکریت پسندوں کو سیکورٹی تنصیبات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، حکام نے ہفتہ کو اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ قاری عبدالواحد (25) کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ اور ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Madrasa Teacher Arrested in Kishtwar
کشتواڑ پولیس، 11 آر آر، سی آر پی ایف 52 بی این نے مشترکہ آپریشن کے تحت اسے گرفتار کیا ہے۔ حکام کے مطابق دول علاقے کا رہنے والا عبدالواحد اپنی بیوی اور سات ماہ کے بیٹے کے ساتھ داد پیٹھ گاؤں کے ایک مدرسے میں مقیم تھا۔ اس کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے حکام نے کہا کہ ملٹری انٹیلی جنس نے ابتدائی طور پر ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کے بارے میں معلومات اکٹھی کی تھیں جو سرحد پار معلومات فراہم کر رہا تھا۔