جموں // جموں تا پونچھ قومی شاہراہ کو بھمبر گلی سے جڑانوالی گلی تک گزشتہ 14دنوں سے مسافر اور مالبردار گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے لگاتار بند رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پونچھ کے گھنے جنگلات میں 14اکتوبر کو ملی ٹینٹوں اور فوجی اہلکاروں کے مابین تصادم ہوا تھا، جس کی وجہ سے ایک آفیسر سمیت 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ تاہم واقعہ پیش آنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھاٹہ دھوڑیاں ،ناڑ اور سنگیوٹ دیہاتوں کےساتھ ساتھ ایک وسیع جنگل کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم چلائی تھی، جس کی وجہ سے مذکورہ جنگلات سے گزرنے والی جموں پونچھ شاہراہ پر آمد ورفت کو بھی بند کردیا گیا ہے ۔
خطہ پیر پنچال کا طویل انکاﺅنٹر جاری، جموں پونچھ شاہراہ 14دنوں سے بند
صوبہ جموں کے سرحدی خطہ پیر پنچال میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ایک طویل ترین انکاﺅنٹر مسلسل جاری ہے جبکہ ابھی تک کسی بھی عسکریت پسند کی ہلاکت کی کو ئی اطلاع نہیں ہے۔
خطہ پیر پنچال کا طویل انکاﺅنٹر جاری، جموں پونچھ شاہراہ 14دنوں سے بند
اس سرحدی خطہ میں چلنے والا مذکورہ انکاﺅنٹر ابھی تک کا سب سے طویل تریں انکاﺅنٹر ہے تاہم ابھی تک کسی بھی ملی ٹینٹ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی البتہ گزشتہ دنوں جنگل سے سیکورٹی فورسز نے اسلحہ و دیگر ساز و سامان بھی ضبط کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: