اردو

urdu

ETV Bharat / city

'لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جائے'

بصیر احمد خان نے ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ سہولیات، ریڈ زونز، بفر زونز، گھر گھر سکریننگ، ہسپتال آئیسولیشن اور کورنٹین کے علاوہ دیگر کئی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔

lockdown should be strictly obeyed: baseer ahmad Khan
'لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جائے'

By

Published : Apr 12, 2020, 10:11 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کشمیر صوبے کے تمام اضلاع میں لاک ڈاؤن کی مکمل عمل آوری کو یقینی بنائیں۔

اُنہوں نے اس سلسلے میں مذہبی رہنماﺅں سے تلقین کی ہے کہ وہ لوگوں کو معاملے کی نزاکت کے بارے میں سمجھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو لاکھ این 95 ماسک اور مناسب تعداد میں وینٹلیٹر عنقریب وادی پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے ہیلتھ ورکر اور حکومت قریبی تال میل کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

مشیر موصوف نے ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ سہولیات، ریڈ زونز، بفر زونز، گھر گھر سکریننگ، ہسپتال آئیسولیشن اور کورنٹین کے علاوہ دیگر کئی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقعہ پر ڈائریکٹر سکمز نے جانکاری دی کہ صورہ ہسپتال میں ٹیسٹنگ کے عمل میں اضافہ کرنے کے لئے کام کیا جارہا ہے اور سکمز میں عنقریب روزانہ ایک ہزار ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

'لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جائے'

بصیر احمد خان نے کورنٹین مراکز اور ہسپتالوں سے نکلنے والی کوڑا کرکٹ کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کی ہدایت دی۔ مشیر موصوف نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ اضلاع میں روسی سفیدوں کو جلد از جلد کاٹنے کا کام شروع کریں۔ خراب ہوئے بجلی ٹرانسفارمروں کی مرمت کے لئے بصیر احمد خان نے کہا کہ اس مقصد کے لئے 21 ورکشاپوں پر کام جاری ہے۔

دیہی ترقی محکمہ کے افسران نے کہا کہ سیلف ہیلپ گروپوں کی مدد سے 1.36 لاکھ ماسکس تیار کئے جاچکے ہیں اور ان میں سے اب تک 90,000 ماسک تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری، ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر، او ایس ڈی کووڈ۔19کنٹروم روم اویس احمد موجود تھے جبکہ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے، ناظم دیہی ترقی، ڈائریکٹر این آر ایل ایم اور کشمیر صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details