اردو

urdu

ETV Bharat / city

Poonch Murder Case گیارہ سال پُرانے قتل کیس میں خاتون سمیت چھ افراد کو عمر قید

پونچھ میں عدالت نے 11 برس پُرانے قتل کیس میں 6 ملزمین کو قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں عمرقید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سُنائی ہے۔ Poonch Murder Case

By

Published : Sep 21, 2022, 4:12 PM IST

Poonch Murder Case
گیارہ سال پرانے قتل کیس میں عمر قید کی سزا

پونچھ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشوک کمار نے 11 سال پرانے کیس کی سماعت کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس کیس میں9 افراد کو ملزم بنایا گیا تھا جن میں سے تین ابھی تک مفرور ہیں جبکہ تین مجرم پہلے ہی جموں جیل میں بند ہیں۔ District and Sessions Judge Poonch

گیارہ سال پرانے قتل کیس میں عمر قید کی سزا

اس کیس کی معلومات دیتے ہوئے سرکاری وکیل مقبول حسین Public Prosecutor Maqbool Hussain نے بتایا کہ '13 مارچ 2011 کو محمد رفیق نے ضلع کے سورنکوٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ ملزم سمیت 9 افراد نے شام 6 بجے ان کے گھر پر حملہ کیا جس میں جاوید حسین کو قتل کر دیا گیا۔ ان کے والد نور حسین سمیت گھر کی خواتین بھی شدید زخمی ہوئی تھیں۔ پولیس نے 9 ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے 6 کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف کورٹ میں کیس چلا جس میں انہیں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ Jammu and Kashmir Murder Case

کیس کی سماعت کے دوران لعل حسین، نیک محمد، محمد لطیف، محمد منشی، الطاف احمد اور لعل حسین کی اہلیہ رضیہ بی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ Poonch Murder Case

ABOUT THE AUTHOR

...view details