لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج کرشن دیو سیٹھی کے اہل خانہ سے ملاقات کی، لیفٹیننٹ گورنر نے کرشن دیو سیٹھی کے انتقال پر اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے آنجہانی کرشن دیو سیٹھی کی روح کو سکون اور غمزدہ اہل خانہ سے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق کی دعا بھی کی۔
اس کے علاوہ جموں وکشمیر ایڈووکیٹ جنرل کے دفتر جموں میں بھی ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں کے ڈی سیٹھی کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت کیا گیا۔
ایڈووکیٹ جنرل ڈی سی رینا نے کے ڈی سیٹھی سے اپنی ذاتی وابستگی کو یاد کیا، جنہوں نے ہمیشہ نوجوانوں کو زندگی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ترغیب دی۔
اس کے علاوہ لاء اَفسروں اور دیگر افسران اور ایڈوکیٹ جنرل دفتر کے ملازمین نے سوگوار کنبے کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور آنجہانی کی روح کے اسکون کے لیے دعا بھی کی۔