سانبہ: لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سانبہ میں 216 کروڑ روپے کی لاگت والے 22 پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پروجیکٹس کا افتتاح LG inaugurates Projects In Jammu کیا۔ ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر کا پاور انفراسٹرکچر جو کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے خستہ حال ہے کو تیزی سے تبدیل کیا جا رہا Power Infrastructure Jammu and Kashmir ہے۔
منوج سنہا نے بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے 22 پروجیکٹس کا افتتاح کیا منوج سنہا نے کہا کہ آج کی ترقی جموں، سانبہ ، ہیرا نگر ، کٹھوعہ ، اودھمپور اور ملحقہ علاقوں کے صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بہتری اور صلاحیت میں اضافے کی ایک بڑی پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے نئے منصوبے شہریوں کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے کی بجلی کی طلب کو پورا کریں گے۔
اس موقع کو سانبہ کے لوگوں کے لیے تاریخی قرار دیتے ہوئے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سانبہ ضلع کو 15 سال کے طویل انتظار کے بعد ایک گریڈ اسٹیشن بھی ملا ہے۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ ہر ضلع میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے عملی اور قابلِ عمل حل کے لیے پر عزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے موجودہ خسارے کو پورا کرنے اور جموں و کشمیر کی پھیلتی ہوئی معیشت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یو ٹی انتظامیہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کر رہی ہے،جو یہان کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی فراہم کر دے گا۔
منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں پاور سیکٹر کو مضبوط بنانے میں مسلسل تعاون کے لیے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر توانائی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یو ٹی کے لیے آنے والا 12,922 کروڑ روپے کا پاور سیکٹر پروجیکٹ خاص طور پر گھریلو صنعتوں اور زراعت کے شعبے کے لیے بجلی کی دستیابی میں اضافہ کرے گا۔
منوج سنہا نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں، سانبہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو نئے پاور پروجیکٹ شروع کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح سے نئے پروجیکٹس سے سانبہ، کٹھوعہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر مساوی ترقی کے دور میں داخل ہو چکا ہے اور بہت سے ترقیاتی منصوبوں کے تیزی سے نفاذ کے ساتھ تبدیلی واضع طور پر نظر آ رہی ہے۔
ڈی ڈی سی چیئر پرسن سانبہ کیشو شرما نے علاقے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے لفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی یو ٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مختلف عوامی مسائل بالخصوص سرحدی علاقوں کی ترقی پر بھی روشنی ڈالی۔
اس افتتاحی تقریب میں لفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار بھی موجود تھے۔
منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل اننت طائل، ڈویژنل کمشنر جموں مسٹر راگھو لانگر، ڈی آئی جی جے کے ایس رینج وویک گپتا، ڈپٹی کمشنر سانبہ محترمہ انورادھا گپتا، ایس ایس پی سانبہ ابھیشیک مہاجن، چئیر مین جے کے پی سی ایل ڈاکٹر آر پی سنگھ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی سانبہ بلوان سنگھ، بی ڈی سی چئیر پرسنز، پی آر آئی اور یو ایل بی کے نمائندے، سابق قانون سازوں، پی ڈی ڈی کے عہدیداروں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئے۔