اردو

urdu

ETV Bharat / city

Sohail kazmi on Ghulam Ali Khatana غلام علی کی راجیہ سبھا میں نامزدگی پر مخالفت - gulam ali khatana

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کی جانب سے جموں کے بھٹنڈی علاقے کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گجر رہنما غلام علی کھٹانہ کو راجیہ سبھا کا رکن نامزد کرنے پر متعدد سیاسی و سماجی رہنماؤں نے مخالفت کی ہے۔ Sohail kazmi On Khatana

غلام علی کی راجیہ سبھا میں نامزدگی پر سیاسی رہنماؤں کی مخالفت
غلام علی کی راجیہ سبھا میں نامزدگی پر سیاسی رہنماؤں کی مخالفت

By

Published : Sep 12, 2022, 7:08 PM IST

جموں: مشہور سماجی کارکن و سیاسی تجزیہ نگار سہیل کاظمی نے کہا کہ غلام علی کھٹانہ راجیہ سبھا میں جاکر کس طرح لوگوں کی آواز اٹھائیں گے۔ کیونکہ پہلے ہی غلام علی کھٹانہ کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، جموں و کشمیر میں کھٹانہ کو کون جانتا ہے اور ان کے ساتھ تو ان کے گھر کے لوگ بھی نہیں ہیں تو وہ لوگوں کا بھلا کیسے کریں گے۔ Sohail kazmi On Khatana

غلام علی کی راجیہ سبھا میں نامزدگی پر سیاسی رہنماؤں کی مخالفت

سہیل کاظمی نے کہا کہ 'یہ آئین کے غلط استعمال اور خلاف ورزی کا سوال ہے۔ وہ آئین کے مطابق نامزدگی کے لیے مطلوبہ اہلیت کو پورا نہیں کرتے ہیں، سماجی کارکن سہیل کاظمی نے کہا کہ 'کھٹانہ کی واحد قابلیت یہ ہے کہ وہ بی جے پی کے کارکن ہیں، جس کی وجہ سے بی جے پی انہیں ملک میں کہیں سے بھی پارٹی ٹکٹ پر راجیہ سبھا کے لیے منتخب کروا سکتی تھی۔ اپنے سیاسی مفادات کے لیے آئین کی دفعات کا غلط استعمال کرنا بی جے پی کا معمول بن گیا ہے۔ Reaction on the appointment of khatana

انہوں نے کہا کہ آئین کی ان دفعات کو کھول کر پڑھنے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کھٹانہ کی نامزدگی میں آئین کی روح اور دفعات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے، جس کی واحد اہلیت یہ ہے کہ وہ بی جے پی کا کارکن ہے۔ تاہم، کانگریس رہنما نے کھٹانہ کو ان کی نامزدگی پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: Gulam Ali Khatana Interview نومنتخب راجیہ سبھا رکن غلام علی نے اپنے عزائم کا اظہار کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details