جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں غیر قانونی طور پر شراب بنانے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس حراست میں لیا گیا عادل حسین ولد عزیز محمد شیخ ساکنہ گوڑین کشتواڑ کا رہنے والا تھا۔
کشتواڑ : غیر قانونی شراب بنانے پر منشیات فروش گرفتار - پولیس کو خفیہ اطلاع
پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد عادل حسین کو دیسی شراب کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
Kishtwar police
پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملی، جس کے بعد چھاپہ ماری کی اور ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے موقع واردات سے عادل حسین کو دیسی شراب دو لیٹر کے ساتھ گرفتار کیا اور کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
وہیں ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے ضلع کی عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کے غیر قانونی کاروبار کو جڑ سے ختم کرنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔