اردو

urdu

ETV Bharat / city

کٹھوعہ: ہنڈئی انڈیا کی جانب سے پورے شہر کو کیا گیا سینٹائز - کورونا وائرس

ہنڈئی انڈیا فاؤنڈیشن کے بینر تلے کٹھوعہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت کٹھوعہ کے ہنڈئی شوروم سے ایک سینیٹائزشن وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔

image
image

By

Published : Oct 20, 2020, 2:45 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کے روز ہنڈئی انڈیا کی جانب سے ایک سینیٹائزیشن وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔

یہ وین پورے ضلع گھوم گھوم کر ہر جگہ کو سینیٹائز کرنے کی کوشش کرے گی اور اس کام کو تقریباً ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

ہنڈئی انڈیا کی جانب سے پورے شہر کو کیا گیا سینٹائز

اس تعلق سے ہنڈئی انڈیا کے علاقائی افسر اویناش فوتدار نے بتایا کہ دنیا بھر میں قہر برپا کردینے والے مہلک کورونا وائرس کے سبب ہنڈئی انڈیا نے یہ قدم اٹھایا ہے کہ ملک بھر میں جہاں جہاں بھی کمپنی کے شوروم ہیں وہاں سے ایک وین نکالی جائے گی جو پورے علاقے کو سینیٹائز کرنے کا کام کرے گی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8314 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس مہلک وبأ سے 1388 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details