اردو

urdu

ETV Bharat / city

کٹھوعہ ریپ کیس: ایس آئی ٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم - ایس آئی ٹی ٹیم کے خلاف ایف آئی آر درج

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ کے رسانہ گاؤں میں بچی کے قتل اور ریپ کے معاملے میں ایک بڑا موڑ آیا ہے۔

کٹھوعہ ریپ کیس: ایس آئی ٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

By

Published : Oct 22, 2019, 11:40 PM IST

دراصل، جموں کی سٹی کورٹ نے جموں کے ایس ایس پی کو ہدایت دی ہے کہ 7 نومبر سے پہلے اس وقت کی کرائم برانچ کی ایس آئی ٹی ٹیم کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔

کٹھوعہ ریپ کیس: ایس آئی ٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

واضح رہے کہ رسانہ ریپ و قتل کیس میں ایک ملزم وشال جنگوترا کو پٹھان کوٹ نے ثبوت نہ ملنے پر بری کر دیا تھا، لیکن اب وشال کے ساتھیوں نے کورٹ میں کرائم برانچ پر زبردستی وشال کے خلاف بیان دینے کے معاملے پر ایف آئی آر درج کراکر کاروائی کی مانگ کی ہے، جسے اب کورٹ نے ثبوت کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

کٹھوعہ ریپ کیس: ایس آئی ٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

واضح رہے کہ عدالت نے جموں کے سابق ایس ایس پی کرائم برانچ رمیش کمار جالا کو اس وقت کی کرائم برانچ کی ایس آئی ٹی ٹیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کی ہدایت کی ہے۔

کٹھوعہ ریپ کیس: ایس آئی ٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

دوسری طرف وکیل انکر شرما کا کہنا ہے کہ عدالت کے اس فیصلے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ملزمین پر ریپ کرنے کا الزام محض الزام ہے اسے ثابت نہیں کیا جاسکا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details