تازہ اطلاع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل اے ایس باتھ کی لاش کو گزشتہ روز ضلع کٹھوعہ کے رنجیت ساگر ڈیم سے نکالا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ اے ایس باتھ کے باقیات اتوار کے روز شام 6 بجکر 19 منٹ سے ڈیم کے 75.9 میٹرس کی گہرائی سے نکالا گیا ہے۔ جب کہ ہیلی کاپٹر کے دوسرے پائلٹ کیپٹن جیانت جوشی کی لاش نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
بھارتی فوج کی مغربی کمان کے مطابق ہیلی کاپٹر کی باقیات رنجیت ساگر ڈیم کی 80 میٹر کی گہرائی سے ملی ہیں۔
بھارتی فوج نے تلاش اور بچاؤ کے کاموں کے لیے بین الاقوامی امداد حاصل کی ہے جس میں خصوصی آلات اور غوطہ خور شامل ہیں۔
فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ماہرین، خصوصی آلات اور غوطہ خوروں کو تلاش اور بچاؤ آپریشن ہنگامی بنیاد پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پرھیں:کٹھوعہ ہیلی کاپٹرحادثہ، تیسرے روز بھی رسکیو آپریشن جاری
ریسکیو آپریشن کے لیے کوچی سے خصوصی سونار سامان بھی پہنچایا گیا جو 25 کلومیٹر لمبا، 8 کلومیٹر چوڑا اور 500 فٹ سے زیادہ گہرا ہے۔