جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کی تحصیل کاستی گڑھ میں غیر سرکاری تنظیم، سَن شائن یوتھ کلب کی جانب سے کاستی گڑھ پریمیئر لیگ کا آغاز کیا گیا۔
ڈوڈہ میں کاستی گڑھ پریمئر لیگ کا آغاز کاستی گڑھ کے کتھٹری میں سَن شائن کلب کی عہدیدار و سماجی کارکن انجو دیوی نے اس کرکٹ لیگ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کاستی گڑھ کے نوجوانوں کے علاوہ کلب کے سرپرست محمد عرفات خان بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر انجو دیوی نے کھلاڑیوں کو کھیل کود کے فوائد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ 'نوجوان اپنی صلاحیتوں کو خود ثابت کریں تاکہ وہ آگے جاکر اپنے ضلع کی نمائندگی کے قابل بن سکیں۔
اُنہوں نے کھلاڑیوں سے سماجی بُرائیوں و منشیات کی بدعت سے دور رہنے کی بھی تلقین کی۔ منشیات جس سے سماج میں بُرائیاں جنم لیتی ہیں اور ترقیاتی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ ترال ڈگری کالج نے جیت لیا
کاستی گڑھ میں کھیل کے گراؤنڈ کی عدم دستیابی پر اُنہوں نے بتایا کہ 'علاقے میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحتیوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے مواقع نہیں مل رہے ہیں۔'
اُنہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ خود نوجوانوں کو ساتھ لے کر کاستی گڑھ میں میدان کے لیے جدوجہد کریں گی اور عنقریب لڑکیوں کے لیے بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ افتتاحی میچ کاستی گڑھ اور شروڑ کے مابین کھیلا گیا۔