اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں: مہاجر کشمیری پنڈتوں کا ریلیف کمشنر دفتر کے باہر احتجاج - جموں ریلیف کمشنر

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں کشمیری مہاجر پنڈتوں نے اپنے مطالبات کے حق میں آج جموں ریلیف کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

مہاجر کشمیری پنڈتوں کا ریلیف کمشنر دفتر جموں کے باہر احتجاج
مہاجر کشمیری پنڈتوں کا ریلیف کمشنر دفتر جموں کے باہر احتجاج

By

Published : Sep 16, 2021, 5:56 PM IST

Updated : Sep 16, 2021, 7:50 PM IST

احتجاجی مہاجر پنڈتوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہاجر کشمیری پنڈتوں کے مسائل کو پس پشت ڈال دیا ہے جس سے ان کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مہاجر کشمیری پنڈتوں کا ریلیف کمشنر دفتر جموں کے باہر احتجاج

ان کے مطابق کشمیری مائیگرینٹ پنڈتوں کو جو ریلیف حکومت کی طرف سے دیا جاتا تھا وہ اب حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بند کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری مائیگرینٹ پنڈتوں کو کشمیر چھوڑ کر جموں میں پناہ لینا پڑا جس کی وجہ سے وہ بے گھر ہوگئے اور اب جو حکومت کی جانب سے انہیں ماہانہ ریلیف دیا جاتا تھا وہ بھی بند کردیا گیا ہے۔

احتجاجی مہاجر پنڈتوں نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ اب انہیں مہاجر تسلیم کرنے سے بھی گریز کررہی ہے، جس کے سبب انہیں احتجاج کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

مہاجر پنڈتوں نے بھاجپا حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ"وہ صرف تقریریں کرکے چلے جاتے ہیں، مگر ہماری مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جارہے"


مزید پڑھیں:موہن بھاگوت اگلے ماہ جموں کا دورہ کریں گے


انہوں نے مزید کہا کہ جموں میں رہائش پذیر پنڈتوں کی باز آبادکاری اور انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے انتظامیہ سے بہت بار رجوع کیا گیا اور کئی بار احتجاج بھی درج کیا گیا۔ تاہم ہر بار جائز مطالبات کو نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ مہاجر کشمیری پنڈتوں کے لیے جاری ہونے والے ماہانہ ریلیف میں اضافہ کرنے اور بے روزگار کنبوں کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

Last Updated : Sep 16, 2021, 7:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details