جموں:شوپیاں میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد جموں میں کمشنر آفس کے باہر ملازمین انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں کشمیری پنڈتوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بتایا کہ لگاتار کشمیری پنڈتوں پر حملہ کیا جارہا ہے جس سے کشمیری پنڈت ملازمین کو خطرہ لاحق ہے اور اس کے خلاف وہ کافی دنوں سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جارہے ہیں۔ Kashmiri Pandit killed in Shopian
مظاہرین کے مطابق کشمیر میں راہل بھٹ اور رجنی بالا کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈت ملازمین نے سرکار سے مطالبہ کیا تھا کہ اْنہیں فوری طور پر جموں ٹرانسفر کیا جائے لیکن ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں شوپیاں میں ایک اور پنڈت کی ہلاکت ہوئی۔