اردو

urdu

ETV Bharat / city

Rauf Bhatt over PDP Manifesto: مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے، پی ڈی پی رہنما - PDP Leader Rauf Bhatt on Kashmir Issue

پی ڈی پی کے رہنما رؤف بٹ نے کہا کہ 'مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔ مرحوم محمد سعید نے جو نعرہ دیا تھا کہ ''نہ ٹینک سے نہ گولی سے بات بنے گی بولی سے'' اسی پر عمل پیرا ہو کر مسئلہ کشمیر کو حل کرنا بے حد ضروری ہے۔' Rauf Bhatt over Kashmir Issue

PDP Leader on Kashmir Issue
PDP Leader on Kashmir Issue

By

Published : Mar 7, 2022, 11:05 PM IST

جموں: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سنیئر رہنما رؤف بٹ نے آئی ٹی وی بھارت سے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا منشور میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے اور جموں کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی اختیارات واپس کرنے کی بات شامل ہوگی PDP Leader Rauf Bhatt on Kashmir Issue۔

ویڈیو دیکھیے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دنیا کی دیرینہ تنازعات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے برصغیر کے ڈیڑھ ارب لوگ اذیت میں مبتلا ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دشمنی کی وجہ سے ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ لگی ہے، تجارتی تعلقات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس پر دونوں ملک بہت نیچے ہیں۔ مسئلے کے بنیادی فریق ریاستی عوام بنیادی حقوق سے محروم، منقسم ہیں۔ پورے خطے میں امن کی بحالی اور ترقی کے لیے اس تنازعہ کا حل ناگزیر ہے PDP leader Rauf Butt's statement on Kashmir issue۔

رؤف بٹ نے مزید کہا کہ برصغیر کے با شعور لوگوں کا یہ فرض ہے کہ نہ صرف ریاستی عوام کے لیے بلکہ اپنی تعلیم، صحت، روزگار، معاشی میدان، ترقی اور جمہوری حقوق کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل پر زور دیں۔

مزید پڑھیں:

رؤف بٹ نے کہا کہ مفتی محمد سعید نے پاکستان سے بات چیت کرنے کی وکالت کی اور سرحدوں کو دونوں طرف تجارت کے لئے شروع کیا گیا جس سے امن بحال ہوا تھا۔

انہوں نے کہا بی جے پی کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ بی جے پی کے دعوے محض بیان بازی پر مبنی ہیں، زمینی سطح پر لوگوں کے کوئی کام نہیں کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی 35 اے اور دفعہ 370 کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details