جموں: گذشتہ کئی عرصہ سے جموں صوبہ کے سرحدی علاقوں میں جاری سرگرمیاں بالخصوص ڈرون اور منشیات کی اسمگلنگ کے واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران و انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ فوج کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ Joint Review of Security Situation in Poonch and Rajouri
اس اجلاس کے دوران مضبوط پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے فوج کی جانب سے کیے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے حد متارکہ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کے سلسلے میں جانکاری فراہم کی۔ اس دوران افسران نے سکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔