اردو

urdu

ETV Bharat / city

تھنہ منڈی میں پوشن ماہ کا شاندار آغاز - پوشن ابھیان کا آغاز 2018 میں ہوا تھا

پروگرام کا مقصد بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بہتر تغذیہ فراہم کرانا ہے۔

poshan maha start in rajouri
پوشن ماہ کا شاندار آغاز

By

Published : Sep 2, 2021, 8:47 PM IST

سب ڈویژن تھنہ منڈی میں محکمہ آی سی ڈی ایس کی جانب سے پوشن ماہ کے تحت ایک آگاہی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد خواتین کو اچھی غذا اور تازہ سبزیاں استعمال کرنے کے لیے اہم آگاہی دینا ہے۔

پوشن ماہ کا شاندار آغاز

دراصل پوشن ابھیان کے تحت ستمبر کے مہینے کو پورے ملک راشٹریہ پوشن ماہ یا نیشنل نیوٹریشن منتھ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ پوشن ابھیان کا آغاز 2018 میں ہوا تھا۔ اس کا مقصد خوراک میں غذائیت کی کمی کے چیلنجوں پر توجہ دینا ہے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمہ کو اس ابھیان کا نوڈل محکمہ بنایا گیا ہے۔ جس کے تحت تھنہ منڈی میں پیدائش سے پہلے کی دیکھ بھال، خون کی کمی، بچوں کی بڑھوتری، لڑکیوں کی تعلیم، خوراک، شادی کی صحیح عمر، حفظان صحت اور صفائی ستھرائی اور لوگوں کو غذائیت سے بھر پور غذا کھانے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر پروگرام آفیسر کرتار سنگھ مہمان خصوصی تھے۔ ساتھ ہی پی ایم ایم وی وائی یوجنا کے تحت حاملہ خواتین کو اچھی اور صاف ستھری غذا کھانے کی جانکاری بھی دی گئی۔ مہمان خصوصی نے بھی پیدائش سے قبل دیکھ بھال، زیادہ سے زیادہ بریسٹ فیڈنگ، ماں کو دودھ پلانا (شروعاتی اور خصوصی طور پر) کامپلیمینٹری فیڈنگ، انیمیا، نشو و نما کی جانچ یا نگرانی، بچیوں کی تعلیم، غذا خوراک، شادی کی صحیح عمر، صفائی، سینیٹیشن اور صحت مند غذا وغیرہ سے متعلق ضروری معلومات فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

راجوری: حکومت کے خلاف بے روزگار انجینیئرز کا احتجاج

سی ڈی پی او تھنہ منڈی کرامت بیگم نے وزیراعظم کی جامع مجموعی تغذیہ یا پوشن ابھیان یا قومی تغذیہ مہم پروگرام سے متعلق ضروری جانکاری دی، جس کا مقصد بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بہتر تغذیہ فراہم کرانا ہے۔ اس تقریب میں پروگرام آفیسر کرتار سنگھ، سی ڈی پی او تھنہ منڈی کرامت بیگم، کونسلر حاجی محمد اقبال رینہ کے علاوہ متعدد سرپنچوں، پنچوں، آنگن واڈی سپروائزروں، ورکروں، ہیلپروں اور آشا ورکروں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details