اردو

urdu

By

Published : May 18, 2021, 9:33 PM IST

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: بار ایسوسی ایشن کا قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو پیرول اور مشروط عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے، کیونکہ جیلوں میں بھی وبا کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔جس کی وجہ سے قیدیوں اور ان کے کنبے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ اس لئے انتظامیہ ہائی کورٹ کے جج اور جموں و کشمیر قانونی امداد اتھارٹی کے چیئرمین کی سفارشات پر جلد از جلد عمل کرے ۔

بار ایسوسی ایشن کا قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ
بار ایسوسی ایشن کا قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے منگل کے روز عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر جیلوں سے قیدیوں کی رہائی عمل میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے اعلی ترجمان ایڈووکیٹ شاہین کی جانب سے جاری کے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایسوسی ایشن خطے میں کووڈ کے بڑھتے معملات اور اموات کی وجہ سے کافی تشویش میں ہے۔ وادی کشمیر کے طبی مراکز میں ویکسینیشن بھی دستیاب نہیں ہے-

گزشتہ دس روز میں 40000 سے زائد کورونا مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 600 اموات بھی ہوئی ہیں۔ خطے کی صورتحال کافی تشویش ناک ہے۔ انتظامیہ اس وبا پر ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے اس لئے ان کو لاک ڈاؤن کے پیچھے چھپنا نہیں چاہیے، تاہم بنا مزید تاخیر کے دوائیں اور ویکسین کو عوام کو مہیا کرانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے-"

ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) سے مطالبہ کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ "ادارے کو چاہیے کی وہ خطے کے لئے ادویات کی براہ راست فراہمی کو یقینی بنائے۔ مرکزی سرکار کو بھی مقامی میڈیکل پریکٹیشنرز کو مدد کرنے کی اجازت دینی چاہیے-"

خطے کی جیلوں میں قید افراد کے حوالے سے انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "قیدیوں کو پیرول اور مشروط عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے، کیونکہ جیلوں میں بھی وبا کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ادھمپور کی جیل میں 72 قیدی کورونا مثبت پائے گئے ہیں جبکہ کٹھوعہ اور کپواڑہ جیلوں سے بھی 22 سے زیادہ قیدی مثبت پائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔جس وجہ سے قیدیوں اور ان کے کنبے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

اس لئے انتظامیہ ہائی کورٹ کے جج اور جموں و کشمیر قانونی امداد اتھارٹی کے چیئرمین کی سفارشات پر جلد از جلد عمل کرے -"

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ "انتظامیہ کو کشمیری قیدیوں کو جموں و کشمیر سے بہار کی جیلوں میں منتقل کرنے کی کارروائی کو فورا روک دینا چاہیے کیونکہ وہاں وبا کی وجہ سے حالات زیادہ خراب ہو چکے ہیں اور جس وجہ سے خطرات اور خدشات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے-"

ABOUT THE AUTHOR

...view details